اسلام اباد (مانند نیوز) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی اور اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

راکھی ساونت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے خاتمے اور متاثرین کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

 انہوں نے بچوں، بزرگوں اور جانوروں کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔

اداکارہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نیپال میں آنے والے سیلاب اور طوفان کو روک دے، وہاں کے بچوں، بزرگوں اور جانوروں کو محفوظ رکھے، جبکہ وہاں پھنسے بھارتی اور نیپالی شہریوں کو بھی خیریت سے رکھے۔

راکھی ساونت عام طور پر اپنی بے باک شخصیت کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو میں نیپال کے متاثرین کے لیے ہمدردی اور فکر مندی کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب نیپال اور چین میں امدادی کارکن سیلاب اور ملبے کے باعث لاپتا ہونے والے ہزاروں افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی اور ملبے کے اچانک آنے والے ریلے نے کئی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 734 ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے