پشاور(پریس ریلیز) ادارہ تبلیغ اسلام پشاور کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام شریف کی آمد کے سلسلے میں مرکزی مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کا مشترکہ چھہترواں (76) سالانہ اجلاس زیر صدارت فخر السادات آغا سید ظاہر علی شاہ بخاری صدر ادارہ تبلیغ اسلام پشاور بسلسلہ (چاند رات) مورخہ 29 ذی الحجہ 1445ھ بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء بمقام جامع مسجد سید نا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ریتی بازار میں منعقد ہوا۔ جس میں سادات کرام، علماء کرام، مشائخ عظام ادارہ کی سب کمیٹیوں میلاد کمیٹیوں کے عہدداران تاجر حضرات اور پشاور کے شہریوں نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے جلسوں اور سالانہ تاجدار ختم نبوت کا نفرنس کے پروگرام کے حوالے سے معزز اراکین کی آرا اور تجاویز پر خصوصی روشنی ڈالی گئی اجلاس میں سید اقبال حسین شاہ، علامہ محمد سلیم قادری، مولا نا محمد علی مصطفائی، مولانا اشفاق احمد قادری صدر ادارہ آغا سید ظاہر علی شاہ نے خصوصی خطاب کیا اور عشرہ محرم الحرام آور سالانہ تاجدار ختم نبوت کا نفرنس کے پروگراموں کو حتمی شکل ترتیب دی آخر میں علامہ مولانا سید منظور علی شاہ بخاری نے اختتامی دعا میں بنیاد حسین شاد (مرحوم)، حاجی نواب علی (مرحوم) اور زوجہ شہزاد اعوان (مرحومہ) کے لئے دعائے مغفرت اور سید ظاہر علی شاہ کے گھرانے کی صحت یابی اورپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا فرمائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے