ہنگو(فرمان اللہ سے)ضلع ہنگو میں محرم الحرام کے مناسبت سے سیکورٹی انتطامات مکمل کر لئے ہے۔ 2009کے امن معاہدے پر دونوں فریقین پورے خلوص سے عمل کر رہے ہیں۔ مخصوص حالات میں پاک ارمی، فرنٹیئر کور سمیت تمام فورسز کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام اور عوام نے ہمیشہ مذہبی رواداری کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے ہنگو کی زمدارانہ صحافت کا بھی امن کے قیام میں کلیدی کردار ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر حیدر حسین اور ڈی پی او خالدخان نے سنئیر صحافیوں کو محرم الحرام کے مناسبت سے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ڈپٹی کمشنر حیدر حسین نے کہا کہ جی او سی نائن ڈویژن اور کوہاٹ میں منعقدہ ریجنل جرگے میں امن کمیٹی کے ممبران عوامی نمائندون اور علماء کرام ہنگو میں مذہبی راوداری قائم رکھنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے لئے 2009کے امن معاہدے پر بھی فریقین مکمل خلوص کے ساتھ عمل کر رہے ہیں حیدر حسین نے کہا کہ صحافیوں، سول سوسائٹی، ٹریڈیونین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ اسکے باوجود ضلعی انتظامیہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر چکی ہے۔ ڈی پی او محمد خالد خان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے بتایا کہ محسوس حالات کے پیش نظر پہلے سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا پاک فوج فرنٹیر کور ایف سی، پولیس لیوی فورسز اور لیڈی کانسٹیبلان کو بھی امام بارگاہوں مساجد اور حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا اسکے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جائیگا۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایف آئی اے کا عملہ بھی ہنگو میں موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں دفعہ 144کا نفاذ پہلے ہی کردیاگیاہے۔ محمد خالد خان صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے زمدارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سنئیر صحافیوں طارق محمود مغل، شہید خان اورکزئی فاروق پراچہ اور دیگر نے سیکیورٹی صورتحال کے متعلق انتظامیہ کو اپنے تجاویز پیش کئے اور کہا کہ ہنگو میڈیا کا زمدارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام ہے اور صحافی اپنے قلم اور کیمرے کو مذہبی ہم آہنگی اور پائیدار امن کے لئے استعمال لاتے رہینگے۔