غزہ ( مانند میڈیا) غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی بمباری، توپ خانے سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی صبح شمالی غزہ میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں ابو شرخ چوک کے قریب اسرائیلی ڈرون طیارے نے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی، جبکہ فوجی گاڑیوں سے شہر کے وسطی، شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں کی جانب شدید فائرنگ کی گئی۔ شہر کی فضا میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔ دوسری جانب غزہ شہر کے مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں سے فائرنگ کی گئی، جبکہ وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے شمال مشرقی حصے میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1622 ہوگئی ہے، جبکہ اس عرصے کے دوران 5878 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 ہزار 653 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 76 ہزار 7 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔جنگ بندی کے باوجود مختلف علاقوں میں بمباری، گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات سے غزہ میں شہریوں کی مشکلات اور جانی نقصان کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے