ڈسکہ (مانند میڈیا) ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو شادی کی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش کے لیے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم اور اس کے بھائی کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر دلائل سننے کے بعد مسٹر پتلو کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ پولیس کی بھاری نفری مسٹر پتلو کو علاقہ مجسٹریٹ امانت علی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ شادی کی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش کے لیے ملزم اور اس کے بھائی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مسٹر پتلو کو چار روز کے لیے موترہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ مسٹر پتلو دو روز قبل صلح کے لیے دباؤ ڈالنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد سیالکوٹ جیل میں بند تھے۔ تھانہ موترہ پولیس نے انہیں شادی کی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا اور عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ دوسری جانب دھمکیوں کے مقدمے میں مسٹر پتلو کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست عثمان مشتاق اور شیخ ثاقب حمید نے دائر کی، جس پر عدالت نے سماعت کے لیے 16 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے    

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے