پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوامیں کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے آج (منگل) سے ڈیوٹی دینے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ نرسز الائنس کے ترجمان ناصر علی شاہ نے کہا کہ مطالبات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پر دھرنا دیں گے، محکمہ صحت کو ایک مہینے کا وقت دیا گیا مگر کچھ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے تمام نرسز سروسز کا بائیکاٹ کرکے پشاور پہنچ جائیں گے۔ ہسپتالوں میں پہلے ہی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔ترجمان نرسز الائنس ناصر علی شاہ  نے کہا کہ ابھی تک پروموشن، سروس سٹرکچر، ایم ٹی آئی نرسز ریگولرائزیشن کے مطالبات پر یقین دہانی نہیں ہوئی۔ناصر علی شاہ نے کہا کہ مطالبات میں نرسزکی ریکروٹمنٹ، نرسز کیلئے الگ ڈائریکٹوریٹ اور انٹرن شپ کی سیٹس بھی شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے