بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر پروفیسر محمد اجمل خان اور نائب امیر حاجی اختر علی شاہ نے کہا ہے کہ قرآن ایک انقلابی کتاب ہے قرآن سے مضبوط تعلق بندہ مومن کی بنیادی صفات میں سے ہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے جب تک مسلمانوں نے قرآن و سنت کو تھامے رکھا اس وقت تک مسلمانوں نے پوری دنیا پر حکومت کی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علاقہ ککی میں شمولیتی تقریب کے دوران کیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری اشفاق خان,ککی کے امیر گل باز خان,یوتھ کے صدر اعجاز خان,تاج ملوک ودیگر نے بھی خطاب کیا اس دوران سینکڑوں نوجوان نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں بھرپور شمولیت کا اعلان کیا حاجی اختر علی شاہ نے شمولیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں نے جب قرآن و سنت کو چھوڑا تو ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہوگئی جماعت اسلامی کی دعوت بندگی رب کی دعوت ہے جو اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ اور بندوں کو بندوں کی بجائے ایک اللہ کی بندگی اختیار کرنے کی دعوت دیتی ہے اُنہوں نے کہا کہ دور جدید کے باطل نظاموں نے انسان کو بھوک,افلاس,بے سکونی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا دنیا کو امن اور انسانیت کو چین و سکون صرف دین فطرت پر عمل کرنے سے ہی مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ قیادت سے نجات اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔