لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صحت خراب ہونے پران کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں۔ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔ لیگی رہنما کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ مریم نواز 3روز سے تمام سیاسی اور خاندانی سرگرمیاں ختم کر کے رائے ونڈ میں آرام کر رہیں ہیں۔ لیگی رہنما کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کی طبی رپورٹس کی روشنی میں علاج تجویز کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے