دبئی (مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی فیڈرل کسٹم اتھارٹی نے دبئی میں تین ہزار درہم سے زائد مالیت کی اشیا لانے پر پابندی عائد کردی۔فیڈرل کسٹم اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافر امارات میں آتے یا جاتے وقت3 ہزار درہم سے زائد مالیت کی اشیا ساتھ نہیں رکھ سکتے۔مسافر متحدہ عرب امارات لانے یا بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنے ساتھ لے جانے والے سامان کی قیمت اور اس کی نوعیت کے بارے میں آگاہی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ایف سی اے نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا چینلز پر شائع کی جانے والی ویڈیو میں ان اشیا کے متعلق بتایا جو مسافر اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔مسافر مندرجہ ذیل اشیا بغیر کسی ٹیکس کے سفر میں ساتھ لے جاسکتے ہیں۔سی ڈی کے ساتھ سی ڈی پلیئر اور ریڈیو، ذاتی ویڈیو اور ڈیجیٹل کیمرا بمع ریل، مووی پروجیکشن ڈیوائسز اور متعلقہ آلات،  پورٹ ایبل موسیقی کے آلات، ٹیلی سکوپ، ذاتی کھیل کا سامان، پورٹ ایبل کمپیوٹر اور پرنٹرز،ایک ٹی وی، ٹیلی فون، ذاتی استعمال کیلئے ادویات، کپڑے، ٹوائلٹ رولز، ذاتی زیورات اور کیلکولیٹر۔تاہم، مندرجہ بالا اشیا کو لے جانے کی شرائط ہیں۔ مسافروں کے ساتھ لائے گئے تحفے3ہزار درہم سے زیادہ نہیں ہوں گے۔سامان اور تحائف ذاتی نوعیت کے ہونے چاہئیں تجارتی مقاصد کیلئے نہیں۔ سیگریٹ یا تمباکو کی مقدار بھی ایک حد سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے بصورت دیگر ان پر ٹیکس عائد ہوگا۔3ہزار درہم کی الکوحل بھی ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے18 سال عمر ہونا لازمی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے