پبی (مانند نیوز ڈیسک) ممبر قومی اسمبلی اور چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے توانائی ڈاکٹر عمران خٹک نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر ارشد احمد خان کا ہسپتال ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران خٹک نے ہسپتال ڈائریکٹر کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظا ہر کی کہ ڈاکٹر ارشد کی تعنیا تی سے ہسپتال مزید تر قی کی راہ پر گا مزن ہو جا ئے گا اور مر یضوں کو بہتر سہو لیات میسر ہو نگے ۔