سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے راجہ آباد اور مینگورہ میں علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء امجد علی اور پی ٹی آئی ورکرز نے انہیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا تمام توجہ عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں پر ہے جس سے عوام مکمل طور پر خوش ہیں۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں کامیاب ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو جوابدہ ہے اور ان کے مسائل سننے کے لئے ان کے سامنے ہر وقت حاضر رہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے