مالی نتائج کا اعلان۔.فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی کو 5.82 بلین روپے کا منافع ہوا،

جو ای پی ایس میں 4.57 روپے کا سبب بنا اور یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی نے پہلی سہ ماہی کے لئے فی شیئر 3.50 روپے کے پہلے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا۔ایف ایف سی نے، 123 فیصد مجموعی کارکردگی پر چلتے

ہوئے، 628 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی اور 21.59بلین روپے کا مجموعی سیلز ریوینیو حاصل کیا جو گذشتہ سال

کی پہلی سہ ماہی سے 5 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کے دیگر منافعمیں بھی، ایک وابستہ کمپنی کی طرف سے زیادہ عبوری منافع

کی تقسیم کی وجہ سے، اضافہ ہوا ہے۔کمپنی، کوویڈ 19 کے نامساعد حالات میں بھی ملازمین کے لئےصحت اور حفاظت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کےعلاوہ بلا تعطل سپلائی چین سمیت مسلسل جاری کاروباریسرگرمیوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے