اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انہیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔