ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) لوئر اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 24پیکٹ چرس برامد ملزم گرفتار اس حوالے سے ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی ڈی ایس پی محبوب خان نے گرفتار ملزم اور برآمد کی گئی چرس میڈیا کو دیکھاتے ہوئے کہاکہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ موٹر کار نمبر v7915کے قبائلی ضلع خیبر سے براستہ اورکزئی کوہاٹ کو چرس سمگل کی جارہی ہیں جس پر ڈی ایس پی محبو ب خان ایس ایچ او تھانہ کلایا ملک جنان نے پولیس نفری کے ہمراہ کرغان چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 24پیکٹ چرس برامد کرلی ڈی ایس پی محبو ب خان نے کہاکہ موقع پر ہم نے کاروائی کرتے ہوئے سمگلر وضوان اللہ ولد قوت شاہ قوم برقمبر خیل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کلایا میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا انہوں نے کہاکہ ڈی پی او نثار احمد خان کے خصوصی ہدایات پر سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا اور کسی کو بھی منشیات سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے