سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت کی ٹیکنیکل ٹیم اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے درمیان پری بیڈ میٹنگ میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یونیورسٹی کی عمارت پر کام میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا اور کوالٹی سمیت معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت رجسٹرار انعام اللہ خان نے کی جبکہ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس انجینئر محمد شعیب سبیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس عارف اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شاہد انعام، پراجیکٹ منیجر نیسپاک عبیداللہ خان اور دیگر ممبران سمیت بڑی تعداد میں ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ڈی ورکس انجینئر  شعیب سبیل نے یونیورسٹی کی عمارت سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پیکج ون کے تحت کنسلٹنٹ کمپنی نیسپاک سے مشاورت کے بعد ٹینڈرز کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے اور اس کے لئے 40 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیکج ون کے تحت اکیڈمک اور ایڈمنسٹریشن بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے مزید پیکجز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے جس میں سڑکیں، ہاسٹلز اور لائبریری وغیرہ شامل ہیں اور جلد ہی ان کے ٹینڈرز جاری کردیئے جائیں گے اس موقع پر یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے واضح کیا کہ عمارت کی تعمیر میں بہترین خام مال استعمال کیا جائے گا اور تمام میٹیریل کی کوالٹی چیک کی جائے گی۔اس موقع پر رجسٹرار انعام اللہ خان نے کہا کہ مروت قوم ایک غریب قوم ہے، یہاں کے طلباء پہلے اعلی تعلیم کے لئے پشاور اور اسلام آباد کا رخ کرتے تھے تاہم اب یہاں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کی تعمیر سے طلباء کو دوسرے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔واضح رہے کہ پیکج ون کے تحت یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں اور 7 تاریخ کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے تاہم کرونا وباء اور چھٹیوں کی وجہ سے ٹینڈرز اب 10 کی بجائے 21 مئی کو دن گیارہ بجے کھولے جائیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے