جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودکی فلاحی تنظیم ”زوان کوکی خیل اتحاد“کے رہنماؤں اشفاق آفریدی،صدیق آفریدی،نواب خان آفریدی،ابرار خان آفریدی،عمر آفریدی،گوہر آفریدی،روف آفریدی،قاصد آفریدی،شاہد خان آفریدی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت جمرود ہسپتال کے آفس اسسٹنٹ محمد اللہ آفریدی جن کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کرپشن کے الزام و سرکاری نوکریوں کے بھرتی میں اقرباء پروری میں ملوث ہونے کے بعد تنزلی کی تھی اور ساتھ ان کا ٹرانسفر بھی کیا تھا کو دوبارہ جمرود سول ہسپتال میں تعینات کردیا گیا ہے جس کی ہم بھرپور مزمت اور ان کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندگان اور قومی مشران اس مسئلے پر عوام کا ساتھ دے اور جب تک محمد اللہ آفریدی کے خلاف کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک ان کو یہاں سے تبدیل کریں ورنہ ان کے خلاف جمرود سول ہسپتال میں دھرنا دے گے۔انہوں نے کہا کہ محمد اللہ محکمہ صحت کا ایک کرپٹ اہلکارہے جنہوں نے محکمہ صحت میں تین چار چار لاکھ روپے ایک نوکری کرنے پر لیے ہیں جبکہ نوکری کرنے پر اقرباء پروری کرکے اپنے دو بیٹوں کو نوکری دی ہے جو کہ ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او،اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور ڈی ایچ او اس مسئلے کا نوٹس لے اگر پھر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو ہم ان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی محمد اللہ آفریدی کے ساتھ ملوث ہیں اور ان کا ساتھ دے کر پشت پناہی کررہے ہیں ہم ان کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اگر پشت پناہی نہ چھوڑی تو ان کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔