ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے  صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے شملہ ہل پارک اور تمام ایریا کی صفائی کا جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو  ضروری ہدایات جاری کیں۔  اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ صدام حسین میمن نے صفائی مہم کی نگرانی کی۔ مہم میں ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز کے طلبہ اور پرائیویٹ سکولز کے طلبہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے رضاکاران نے شرکت کی۔ ٹی ایم اے ایبٹ آباد، واسا ایبٹ آباد نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پارک کی صفائی عمل میں لائی گئی۔  شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کا خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ صرف کوڑا دان میں ڈالیں۔ آئیں سب مل کر ایبٹ آباد کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے