راولپنڈ ی (مانند نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں روات انڈسٹریل ایریا میں گیس سلنڈر میں آکسیجن بھرنے کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثہ میں 2افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آکسیجن گیس سلنڈرز میں فلنگ کا عمل جاری تھا کہ گیس اخراج کے باعث ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد مکمل جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں 32 سالہ سرفراز اور 32 سالہ مکرم شامل ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے