اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین سائنوفارم کی 10 لاکھ خوراکیں لے کرپاکستان پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق ملک میں جاری ماس ویکسی نیشن مہم میں سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے، جون میں سائنوفارم، کین سائنو اور سائنو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔این سی او سی کا کہناہے کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔کچھ روز قبل این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ ایسے علاقے جہاں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے رواں برس کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی کورونا ویکسی نیشن کی مہم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور دو ماہ بعد فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح بھی 4 فیصد سے کم ہے۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21189 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جبکہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے