لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کو تیز کرنے کے لیے 677ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردئیے۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کو تیز کرنے کیلئے677ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردئیے ہیں جبکہ لوگوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن کیمپس بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے ہسپتالوں میں 24گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت بھی جلدفراہم کردی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے