پشاور (مانند نیوز ڈیسک) زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویزنے کہا ہے کہ یتیم بچے ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم نے منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ان یتیم و لاچار بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،یتیموں کی کفالت کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحت بھائی میں  زمونگ جذبہ ویلفیئرسوسائٹی کے تعاون سے آواز فاونڈیشن پیرسدی کے زیر اہتمام یتیم ولاچار بچوں میں تعلیمی پیکج تقسیم کرتے ہو ئے کیا۔محمد پرویزنے ادارے کا اغراض و مقصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے  آواز فاونڈیشن کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے