الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر حامدالرحمان نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کاجائزہ لیا،صفائی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔عوام،تاجر بھی جاری صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ شانگلہ کا ساتھ دیں۔عوام کچرا مخصوص کوڑے دانوں میں پھینکیں اور اپنے اردگرد کے ماحول میں گلی محلوں کے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔عوامی مقامات میں کچرے کی اطلاع اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو اگاہ کریں جس پر وہ بروقت ایکشن لے سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز شانگلہ لیلونئی میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر الپوری ندیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان سمیت بلدیہ کے دیگر حکام و اہلکاران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے تمام حکام کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے حوالے سے تمام محکمے اپس میں باہمی تعاؤن یقینی بنائے تاکہ صفائی مہم بخوبی کامیاب ہوسکیں۔عوام کے نام پیغام دینے ہوئے ڈپٹی کمشنرشانگلہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور بطور مسلمان ہمیں صفائی پر خاص توجہ دینی ہوگی۔اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھنا چاہئے جس سے بیماریاں نہیں پھیلے گی۔حکومت صفائی پر خصوصی توجوں دے رہی ہیں ہر شہری کو بھی اس کارخیرمیں حکومت کی بھرپور مددکرنی چاہئے جس سے ہمارے قومی فریضہ بھی پورا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے