اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بہارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور گرمی سے سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بہارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور سخت گرمی کے باعث 25بچے بے ہوش ہو گئے،سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی۔ سکول انتظامیہ نے کہا کہ بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی۔ سخت گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول میں چھٹی دے دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے