لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی،لوٹ مارکے کلچر کو دفن کردیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  پی ڈی ایم نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرہ امتیازہے، حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے، سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے، سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، اللہ کا شکر ہے ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے