مردان (مانند نیوز ڈیسک) مردان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مردان میں انسداد پولیوٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں،لاشوں کو مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا،شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔موٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تلا ش جاری اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے