بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ملاکنڈ نے قتل کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملز م کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق 7 مئی 2019 کو لیوی پوسٹ خار کے حدود میں قتل ہونیوالے جاوید ولد نصراللہ کی قتل کا مقدمہ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ / اے ڈی جے واجد علی خان کی عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔، عدالت نے ملزم کو 382_B.CrPC  کا فائدہ دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے