اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔حکام نے کہا کہ تربیلا سے بجلی کی پیدوار میں وقت لگے گا۔ تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی،گرمی کے ساتھ لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ہے، گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے