اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔عدالت نے ریمارکس د یئے کہ حکومت کے پالیسی امور میں عدالت مداخلت نہیں کرتی، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار سید قلب حسن نے کہا کہ عدالت وفاق کو ہدایات جاری کرے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، ان کا ایک بندہ غائب ہو تو اتنا واویلا کرتے ہیں ہمارے 11 شہری قتل ہو گئے، بھارت سے لوگ بیساکھی میلوں پر پاکستان آتے ہیں، حالات ایسے ہی رہے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھے گی، دفتر خارجہ اس معاملے پر محض معمول کی کارروائی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اہل خانہ کے قتل کیخلاف شرمتی مکھنی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے