راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی،ملاقات میں پولیو خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل باجوہ نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ قومی مقصد اورکوشش ہے۔ پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ نے انسداد پولیو مہم کیلئے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے