پبی (مانند نیوز ڈیسک) واپڈا کا لونی تارو جبہ مین گیٹ جی ٹی روڈ پر بجلی کی شارٹ سرخت سے خان اکبر سینٹری سٹور میں آگ لگنے سے سٹور خاکستر سٹور میں لاکھوں روپے کا سا مان جل کر تباہ ہوگیا سٹور کے مالک خان اکبر ولد گل اکبر سا کن واپڈا کالونی تا روجبہ نے کہا کہ میں نے گھر کا سا مان فروخت کیا اور دیگر جمع پو نجی سے اپنے یتیم بھتیجوں کے لئے روز گار شروع کیا تھا لیکن بجلی کی بے رحم شغلوں نے چندمنٹ میں ساری امیدوں پر پا نی پھیر دیا اور 10 لاکھ روپے سے ذیادہ کا نقصان ہو گیا علاقے کے عوام نے ڈی سی نوشہرہ سے اپیل کی ہے کہ خان اکبر کے سا تھ ما لی امداد کیا جا ئے گے