راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ میں جنگی مشقوں کے اختتامی سیشن کا معائنہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیالکوٹ میں جنگی مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں تسخیر جبل مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کوٹلی میں مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے