سوات (مانند نیوز ڈیسک) خوازہ خیلہ میاندم میں شدید طوفان، ژالہ باری سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، کھڑی فصلیں اور باغات مکمل طور پر تباہ، دوران طوفان بارش اور ژالہ سے لوگوں میں خوف و ہراس، زمینداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوات کے سیاحتی علاقہ میاندم میں شدید طوفان اور ژالہ باری سے 12 سالہ بچہ خالد ولد بخت ساکن سکر کنہ میاندم جاں بحق ہو گیا ہے میاندم میں گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری سے کھیتوں میں کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے جس سے زمینداروں کا بھی نقصان ہوا ہے۔