بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع مالاکنڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ میں کار چوری کا سلسلہ نہ رک سکا اور نامعلوم افراد بٹ خیلہ سے ایک اور کار لے اڑے، ملاکنڈ لیوی نے اطلاع ملنے پر جگہ جگہ ناکہ بندیاں کیں، مگر ملزمان کار سمیت غائب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کی رپورٹ کے مطابق عارف محمد ولد غلام رحمان نے رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم ملزمان نے انکی کار نمبر 9685-LOF ماڈل 1994 کو بمقام نزد نیاز محمد شہید چوکی کے قریب سے چوری کرلی ہے، لیوی اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی بٹ خیلہ بازار سے نکلنے والے مقامات پر ناکہ بندی کروائی تاہم ملزمان کار کو غائب کرنے میں کام ہوگئے، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ضلع ملاکنڈ سے 10 عدد موٹر کاریں چوری کی ہیں تاحال چوری شدہ گاڑیوں اور ملزمان کی گرفتار ی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی واردات کی وجہ سے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے