بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرملاکنڈ سہیل خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کے او پی ڈی چیٹ کاؤنٹرمیں کورونا ویکسین سنٹر قا ئم کر دیئے ہسپتال آنے والے ہر شہری کیلئے پہلے ویکسین لگانا لازمی ہو گا ویکسین انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید اورقومی پالیسی کا حصہ ہے اس لئے عوام وبائی مرض سے اپنا بچاؤ یقینی بنا ئیں ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ کادورہ کیا ایم ڈاکٹر سعید الر حمن اور ڈاکٹر سراج خالد بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر او پی ڈی کاؤنٹر میں خواتین اور مرد حضرات کیلئے علیحدہ علیحدہ کوروناویکسینیشن پوائنٹس قا ئم کئے گئے اس موقع پر سینکڑوں افرادکی ویکسین کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ملاکنڈ قومی محاذ کے سربراہ اور مسلم لیگ (ق) کے ڈویژنل صدر گل زمین اور ان کے ساتھیوں کو ہدایت دی کہ وہ اس قومی اہمیت کی حامل اس مہم میں محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں تاکہ یہ  وبائی مرض پھر سرنہ اٹھاسکے ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہاکہ کورونا ویکسینیشن مہم کامیابی اور تیزی کے ساتھ جاری ہے لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ بلاخوف ویکسین لگوائے تاکہ وبائی مرض سے ہمیشہ کیلئے بچا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے