اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔