لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے،شہر میں انفرا اسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے،پنجاب حکومت نے لاہورکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تقریباً28 ارب روپے مختص کیے ہیں، شہر میں انفرا اسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں، شاہکام چوک، گلاب دیوی  ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے آمدورفت کی بہترسہولتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاجائے گا، اس منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں ایک ارب 50کروڑ روپے رکھے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لاہورمیں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتا ل بنائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے