اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 27 جون سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سپیل 27 جون سے 30 جون کے دوران متوقع ہے اور یہ سلسلہ جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہے گا۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ ہو سکتی ہیں۔محکمہ مو سمیات کے مطابق مون سون کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا جبکہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے