سوات (مانند نیوز ڈیسک) 16 جون 2021 ء سے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 116 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 225 روپے مقرر، ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 260 روپے، عام بس کا کرایہ 200 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 217 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 140 روپے، پیر بابا 101 روپے، الپوری 85 روپے،  تیمر گرہ 114 روپے، سخاکوٹ 92 اور درگئی 88 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرون سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ پانچ روپے، منگلاور 13 روپے، کبل 13 روپے، ناگوہا 29 روپے اور مینگورہ سے سنگوٹا 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے مٹہ 29 روپے، مالم جبہ 55 روپے جبکہ مینگورہ سے کالام 127 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے