پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا اور شدید گرمی کے باعث معطل تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔گرمی کی شدت کے باعث 10 جون کو سکولز بند کیے گئے تھے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کورونا کیسوں میں کمی کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پرائمری اور مڈل سکول بھی کھول دئیے گئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث پشاور، مردان، ہنگو، دیر سمیت چھ اضلاع میں سکول تقربیاً تین ماہ سے بند تھے۔ میدانی علاقوں میں شدید گرمی سے سکول 10 جون سے بند تھے۔ محکمہ تعلیم نے اوقات کم کرکے سکول کھول دئیے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرم اضلاع والے علاقوں میں کلاسز صبح سات سے دس بجے تک ہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے