اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان کے قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی ختم کر دی۔قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان پر گذشتہ روز پابندی لگائی تھی،3حکومتی ارکان کے علاوہ 4 اپوزیشن ارکان شیخ روحیل اصغر، علی گوہر، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرنے کے حوالے سے متعلقہ اراکین اور سکیورٹی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوش گوار رکھنے کیلئے اٹھائی۔اپوزیشن نے سپیکر کو بھیجے گئے مراسلے میں ممبران سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔