پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس کی راہزن گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔04 رکنی راہزن گروہ گرفتار۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مالمسروقہ برآمدخورشید خان ساکن امانکوٹ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ کھنچی پل امانکوٹ پر پیدل جا رہا تھااس دوران 04 افراد نامعلوم بامسلح آئے اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 02 عدد موبائیل اور 01 لاکھ 13 ہزار روپے چھین کر لے گئے روشن زیب خا ن ڈی ایس پی اکوڑہ نے فوری طور پر شاد علی خانایس ایچ او پبی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کاٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے چند دنوں کے اندر ملزمان تک رسائی حاصل کی ملزمان حمزہ ولد جاوید،حاجی محمد ولدسردار ساکنان خدریزی،حسن بہادر ولدبہادر ساکن اضاخیل اور تحسین اللہ ولدغلام احمد ساکن تاروجبہ کو گرفتار کرلیاابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سب اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ (02 موبائیل اور 01 لاکھ 13 ہزار روپے)برآمدکر لیا گیاملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک ریپیٹر،ایک بندوق اور 02 پستول بھی برآمد کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے