پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسوں میں کمی ہونے لگی ہے جبکہ پشاورکے ایچ ایم سی،کے ٹی ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کورونا مریضوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کے لئے 204 بیڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے. 94 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔ کل وینٹی لیٹرز کی تعداد 68 ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 38 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ آئی سی ہو میں 17 مریض داخل ہیں۔ کورونا وائرس کے 3 نئے مریضوں کو داخل کیا گیاہے۔ کورونا وائرس کے 8 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں۔ 36 بیڈز پر کورونا کے مریض داخل ہیں۔ ہسپتال میں 25 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں۔ہسپتال میں 11 مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اس وقت ایچ ڈی یو میں 7 مریض زیر علاج ہیں۔ کم مقدار آکسیجن پر 18 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ایک کورونا مریض کو داخل کیا گیا ہے تاہم طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کیسوں کے کم ہونے کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں۔