ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سیٹزن پورٹل پر درج شکایت اور ڈپٹی کمشنر ہنگو حمیداللہ شاہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی فداء الرحمان فوڈ انسپکٹر روح الامین کے ہمراہ تحصیل ٹل دوآبہ اور نواحی علاقہ کر بوغہ شریف میں قصائیوں کے دوکانوں پر چھاپے مارے۔اس دوران متعدد قصائی مقررہ ریٹس سے زائد وصولی،ناقص صفائی گوشت پر جالیوں کی عدم تنصیب پر کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کر دئیے گئیں جبکہ متعدد قصائیوں کو تنبیہ نوٹسسزجاری کردی گئیں۔دریں اثناء ڈی ایف سی قاضی فدائالرحمان نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قصائی حضرات صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔گوشت کو جالیوں سے ڈھانپ کر فروخت کریں۔ روزانہ بنیاد پر انسپکشن کامقصد عوام کو معیاری اشیاء سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس ضمن میں کسی قسم عوامی شکایت کافوری ازالہ کیا جائیگا۔انہوں واضع کیاکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے