لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ560ارب کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا شفاف استعمال ہرصورت یقینی بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 560 ارب کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، متعلقہ محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا شفاف استعمال ہرصورت یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے، سکیموں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔