ڈھاکہ (مانند نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن آج (پیر سے) نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق بنگلہ دیش میں اچانک ہی ڈیلٹا پلس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جس کے بعد حکومت کی جانب سے آج (پیر سے) تمام سرکاری اور نجی دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور ٹرانسپورٹ کا استعمال صرف ایمرجنسی کی صورت میں کیا جائے گا۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کسی شہری کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔محکمہ صحت کے ترجمان روبید امین نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سرحدی فورسز کو تعینات کیا جائے گا تاہم ضرورت پڑنے پر فوج کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتہائی خطرناک اور پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اگر تیزی سے پھیلتے کورونا پر قابو نہ پایا گیا تو بھارت جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکام نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سرحد کے قریب واقع اضلاع میں تباہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے، شہر کھلنا اور راج شاہی کے ہسپتا ل کورونا کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے