بنوں (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے ممبر ملک لیاقت علی وزیر نے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملک لیاقت علی وزیر نے شمالی وزیرستان و خاص کر تحصیل سپین وام کے مسائل سے کمشنر بنوں ڈویژن کو آگاہ کیا کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ان کے مسائل سن کر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کو موقع پر کال کی اور مسائل کے حل کی ہدایت کی ملک لیاقت علی وزیر نے کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع بنوں محمد زبیر خان نیازی,مسلم لیگ ن یوتھ شمالی وزیرستان کے صدر نور کلام مسرور ودیگر بھی موجود تھے اس دوران ملک لیاقت علی وزیر نے بہترین کارکردگی کی بناء پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کو ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی کی موجودگی میں تحفہ پیش کیا کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کو اندھیروں سے نکالیں گے اور روشنیوں کی طرف گامزن کریں گے شمالی وزیرستان میرا دوسرا گھر جیسا ہے وزیرستانیوں کو جہاں بھی مسئلہ ہو ضلعی انتظامیہ حل کرے گی صوبائی حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبے زور و شور سے جاری ہیں انشاء اللہ اب ضلع شمالی وزیرستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا تعلیم،صحت و دیگر ادارے فعال کریں گے وزیرستانیوں کو ضلعی انتظامیہ مسئلے مسائل و شکایت کا موقع نہیں دے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے