تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی مس انیلا فہیمُ صاحبہ نے اپنے اس دور کو ایک سنہرا دور قرار دیا۔اور تخت بہائی کے مہمان نواز اور غیور عوام کے درمیان رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو کہ اسکی لئے مشعل راہ ہوگی تخت بہائی کے غیور عوام کی محبت اور مٹی سے محبت کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کر سکتی! خصوصاً کرونا وبا کے دوران عوام کی تحصیل انتظامیہ پہ اعتماد اور بھروسہ ہی اصل تھا! جسکی وجہ انتظامیہ کو مزید لگن سے کام کا جذبہ میسر ہوتا آخر میں تخت بھائی کے غیور عوام اور اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے ہر موقع پہ انتظامیہ کا ساتھ دیا اور حکومتی احکامات پہ عملدرامد یقینی بنانے کی کوشش کیں۔عوام سے التماس ہے کے اس وبا کے پیش نظر اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں اور حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پہ عملدرامد یقینی بناکے اپنے صحت کو محفوظ بنائیے!تخت بہائی میرا گھر ہے جسکی یادیں ہمیشہ اسکی ساتھ جڑی رہینگی اور اسکے بہتر اور تابندہ مستقبل کیلئے دعا گو رہینگی-