پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سمارٹ ہومز کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او غنی رحمان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ مردان پر واقع  مدینہ کالونی فیز ٹوسمارٹ زون مارکیٹنگ کا ایک عظیم الشان رہائشی منصوبہ ہے۔مدینہ کالونی ایک ایسے دل پذیر طرز رہائش کا نام ہے جہاں جدید آسائشات اور زندگی کے بھرپور تمام تر قدرتی مناظراپنی تمام تر دلفریبی کے ساتھ موجود ہیں۔ اسے ایک بین الاقوامی معیار کے ماسٹر پلان کے مطابق اعلیٰ ترین انجینئرنگ اور انفراسٹکچر اُصولوں کے مطابق تیزی سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمارٹ زون مارکیٹنگ اور انتظامیہ مدینہ کالونی کے مابین  معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے  سمارٹ زون مارکیٹنگ کے سی ای او اسماعیل شاہین اور مد ینہ کالونی کے جاوید خان نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ سمارٹ ہومز کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ اپنے بے مثال تعمیراتی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اور معروف بین الاقوامی ٹاؤن پلاننگ ایجنسیوں کی مدد سے  مدینہ کالونی فیز ٹو کو ایک بین الاقوامی اہمیت کے حامل منفرد کالونی کے طور پر تعمیر کررہی ہے۔ اسماعیل شاہین نے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ اور دیگر شہروں میں کامیاب رہائشی اور کمرشل پروجیکٹس میں منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے  سمارٹ زون مارکیٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا تیزی سے ابھرتا ہوا ادارہ ہے جو دن بہ دن ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے