اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان عارف عثمانی اور چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز نیشنل بینک آف پاکستان زبیر سومرو کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے صدر نیشنل بینک آ ف پاکستان عارف عثمانی اور چیئرمین  بورڈآف ڈائریکٹرز نیشنل بینک آف پاکستان زبیر سومرو کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے دونوں افسران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افسران کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ دونوں افسران کی  تعیناتی کے خلاف شہریوں اور نیشنل بینک کے سابق ملازمین کی جانب سے چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ شفافیت کے معیار کو برقراررکھنے کے لئے ضروری ہے تمام رولز اور پروسیجرز پر عمل کیا جائے اور شفاف انداز میں تعیناتیاں کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے