پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت پشاور کی تحصیل شاہ عالم میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی سربراہی میں ورسک روڈ پر کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عمر اویس کیانی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان،ٹی ایم او ٹاؤن ٹو قدیر نصیر، ٹی او آر ٹاؤن ٹو ذوالحجہ الیاس، زونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی طارق عزیر، اے ٹی او آرحسن فراز، انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم خان، صدر تاجران ورسک روڈ ملک فردوس خان سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجران اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نیاس موقع پر مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پشاور کی تحصیل شاہ عالم میں ہفتہ صفائی مہم کا آغا ز کیا گیا ہے جس میں انتظامی افسران کی زیر نگرانی ٹی ایم ایز ٹاؤن ٹو اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھائیں گے اور نالیوں اور گلیوں کی صفائی بھی کی جائے گی اور معمول کی صفائی کے ساتھ صفائی مہم بھی جاری رہے گی اور اس کے ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ٹی ایم ایز مختلف علاقوں میں کوڑے دان لگائے گی اور تحصیل شاہ عالم کے مختلف علاقوں میں تاجر برادری کے تعاون سے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس میں عوام و تاجروں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر کچرہ و گند نہ پھینکیں اور کچرے کو کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ پشاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ اگر اس کے بعد بھی کوئی بازاروں، گلیوں و محلوں میں کچرہ و گند پھینکے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم کے دوران عملہ صفائی سے تعاون کریں اور گلی و محلوں میں کوڑا کرکٹ و گند نہ پھینکیں اس مہم کو کامیاب بنانے اور پشاور کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہم سب کے تعاون سے ہی صفائی مہم کو کامیاب بنایاجا سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے